
سید مراد علی شاہ کا سندھ میں رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دینے کا عزم
اتوار 7 جولائی 2024 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد ہونے کی اہمیت پر زور دیا کہ ہر ضرورت مند پاکستانی کو رضاکارانہ عطیات کے ذریعے زندگی بچانے والے خون تک رسائی حاصل ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل وڈیو کامپیٹیشن کو اس تحریک کی ایک اہم شروعات کے طور پر سراہا کیونکہ یہ تخلیقی افراد کو رضاکارانہ خون کے عطیہ کی اہمیت کو ظاہر کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے بلڈ ڈونیشن دینے والوں کو سراہا اور انہیں تبدیلی لانے والے قرار دیا۔ سید مراد علی شاہ نے اس قومی تحریک کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا عزم کیا اور ہر ایک پاکستانی اس نیک مقصد میں شامل ہو۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ملک میں بلڈ ڈونیشن کے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے عطیات سے رضاکارانہ عطیات میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر فرد کے پاس جان بچانے کی طاقت ہے، رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں کے لیے کسی بھی وقت اور کہیں بھی محفوظ خون دستیاب کیا جا سکتا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سب کو اس نیک مقصد میں حصہ لینا چاہئے تاکہ ہم ملکر ایک صحت مند اور مستحکم پاکستان بنا سکیں ۔ اس تقریب کی میزبانی انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک نے مقامی ہوٹل میں کی ، جس میں سماجی شخصیات، بلڈ سینٹر کے اہم عطیہ کنندگان اور دیگر معزز افراد نےشرکت کی۔ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز ڈائریکٹوریٹ سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر صبا جمال نے انڈس زندگی کا تعارف کروایا۔ تقریب میں ''چینج میکرز یونائٹ: پاکستان کی رضاکارانہ خون عطیہ تحریک کی قیادت'' کے عنوان سے ایک پینل مباحثہ بھی شامل تھا، جس میں سندھ اور پنجاب کے مختلف بلڈ سینٹرز اور معروف صحت اداروں کے ممتاز طبی ماہرین کو یکجا کیا گیا تاکہ ملک میں رضاکارانہ خون عطیہ کو بڑھانے کی مستقبل کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ اس کے بعد قومی ویڈیو مقابلے کے فاتحین کا اعلان اور ان کی تخلیقات کی نمائش کی گئی۔آئی ایچ ایچ این کی سی ای او پروفیسر سید ظفر زیدی نے تقریب کا اختتام کرتے ہوئے شرکاء اور مہمانوں کا ان کی پرجوش شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے فوری اور متحد کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قوم کے فائدے کے لیے فوری طور پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انڈس زندگی ہر پاکستانی کو خون عطیہ کرکے دوسروں کو ترغیب دینے اور رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
-
گورنر خیبر پختونخوا سے زاہد اکرم درانی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
-
یومِ آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس
-
ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک
-
تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ میری اولین ترجیح ہے‘ سردار سلیم حیدر
-
آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ ،گھروں کی مالکانہ اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم
-
آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ،گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں
-
وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری اور سینیئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد
-
سندھ میں 16 لاکھ سے زائد بچے محنت مشقت پر مجبور،سروے رپورٹ
-
یہ صرف جشنِ آزادی نہیں بلکہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن ہے،وزیر اعلی سندھ
-
مریم نوازکا بارڈرملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
-
پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.