Live Updates

حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد میں دھرنا دیکر حکمرانوں کو عوام سے کیے گئے وعدے یاد کروائیں گے، ولید ناصر

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 8 جولائی 2024 17:42

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2024ء ) مہنگائی پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس ۔حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں اسلام آباد میں دھرنا دیکر حکمرانوں کو عوام سے کیے گئے وعدے یاد کروائیں گے۔

(جاری ہے)

بہاولنگر میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چوہدری ولید ناصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 12 جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد دھرنا دینگے، دھرنے کا مقصد حکمرانوں کو انکے وعدے یاد کروانا ہے جو انتخابات کے دوران انہوں نے عوام سے کیے، آج بجلی کے بھاری بھر کم بل غریب کے لیے زہر قاتل بن چکے ہیں جو اب برداشت سے باہر ہیں عوامی مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنا جاری رہے گا موجودہ حکومت نے دو سو یونٹ تک بجلی فری کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ یاد دلانے جا رہے ہیں، مہنگائی نے غریب آدمی کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے، اشرافیہ اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالیں۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات