ًفلور ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہڑتال کا اعلان

ٌکوئی بھی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا ‘ پیٹرن چوہدری منیر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 جولائی 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2024ء) فلور ملز ایسوسی ایشن کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد اورہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا ،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے سیمنٹ نہیں اٹھائیں گے۔یہ اعلان لاہور چیمبر میں سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیٹرن انچیف چوہدری منیرنے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھا دیا گیا مگر تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے کاروبار کے مواقع کم کئے جارہے ،جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا لوگ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے ،سیمنٹ کی بوری 500روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ آپ کا اور ایف بی آر کا معاملہ ہے ،ایف بی آر اور حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا چاہیے ،ایف بی آر 76سالوں میں رجسٹرڈ نہیں کر سکا ہم کیسے کر سکتے ہیں ،جب کاروبار کا پہیہ نہیں چلے گا تو ٹیکس کیسے آئے گا، ڈسٹری بیوٹر پوائنٹ آف سیلز میں نہیں آتا مگر پریشان کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :