الیکشن دھاندلی کیس، ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر تک کچھ نہیں ہوسکتا، جسٹس طارق محمود جہانگیری
میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے تیار ہوں، آپ جا کر سٹے ختم کرائیں،کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک کےلئے ملتوی کر دی
فیصل علوی
پیر 15 جولائی 2024
11:25
(جاری ہے)
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ہائیکورٹ نے ٹرائل آگے بڑھانے پر اسٹے دیا ہے۔ ہم نے تینوں ایم این ایز کو طلب کیا تھا۔
روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ میں تو روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے تیار ہوں۔ آپ جاکر سٹے ختم کرائے۔عدالت نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے جواب آچکا۔ ایک ہفتے کے اندر کیس نے ختم ہونا ہے، اگر میں 20 صفحات پر فیصلہ دوں اور کیس دوسرے ٹریبونل میں چلا جائے پھر کیا ہوگا۔ جب تک ہائی کورٹ کے اسٹے کا آرڈر فیلڈ میں ہے تو کچھ نہیں ہوسکتا۔شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی آرڈر پر فریقین نے ابھی تک عمل درآمد ہی نہیں کیا، ای ایم ایس ریکارڈ جمع کرنے کیلئے ریٹرننگ افسر کو عدالت نے حکم دیا تھا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 22 کو چیف جسٹس نے سماعت کرنی ہے اگر سٹے ختم ہوگیا تو ہم جاری رکھیں گے۔اس کیس کو 24 کو رکھ لیتے ہیں آگے دیکھا جائے گا۔بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت 24 جولائی تک کےلئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے الیکشن ٹریبونل کو قومی اسمبلی کے تینوں حلقوںاین اے 46، این اے 47 اور این اے 48 کا باقاعدہ ٹرائل آگے بڑھانے سے روک دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
قتل سے پہلے بھارتی نژاد لڑکا مصنوعی ذہانت سے خاندان کو قتل کرنے کے طریقے پوچھتا رہا
-
ناروے کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد ، نائب وزیراعظم نے خیرمقدم کیا
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ آئیڈے کی ملاقات
-
4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہے. ترجمان
-
جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کر دیا
-
نوجوانوں کی سٹنٹڈ گروتھ ایک منصوبے کے تحت کی گئی، مطیع اللہ جان کا تبصرہ
-
بھارت کی83افرا د پر مشتمل جوائنٹ فیملی کے سوشل میڈیا پر چرچے
-
یمنی حوثی گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع کا ”ایکس“ اکاﺅنٹ معطل کر دیاگیا
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
-
اسلام آباد ایئر پورٹ آنے والی پروازوں کو اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت
-
پردیس میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پہلی بار پاکستانی کوٹے پر حج کی اجازت مل گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی تفتیش پر سخت سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.