کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ،موسم خوشگور ہوگیا

ہفتہ 20 جولائی 2024 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2024ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔گلشن حدید، ملیر، کورنگی، لانڈھی، صدر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، کلفٹن، ڈیفنس، لیاری سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

بارش کے بعد کئی سڑکوں پر پانی بھی جمع ہوگیا جس سے وقتی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ اتوار کو بھی شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے آئندہ چند روز میں کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔#