Live Updates

’بورنگ ملبوسات پہننے کیلئے زندگی بہت چھوٹی ہے‘، عمر اکمل کی رنگ برنگے لباس میں تصویر وائرل

تصویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے شیئر کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے اپنا کمنٹ سکیشن بند کیا ہوا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 جولائی 2024 12:37

’بورنگ ملبوسات پہننے کیلئے زندگی بہت چھوٹی ہے‘، عمر اکمل کی رنگ برنگے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2024ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے منفرد لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عمر اکمل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے متعدد تصاویر اسٹوری پر لگائیں جس میں ٹیسٹ کرکٹر کو فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمر اکمل نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے‘۔

اس تصویر میں عمر اکمل بظاہر اپنے گھر کے باغیچے میں کھڑے ہوئے ہیں۔ تصویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے شیئر کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر نے اپنا کمنٹ سکیشن بند کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ 5 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر کو 2020ء میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا، بعد ازاں عمر اکمل کو 2021ء میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ رواں سال پی ایس ایل 9 میں کسی بھی ٹیم نے عمر اکمل کو اپنے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا ۔                                                                                                                             

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات