لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی ، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

بدھ 24 جولائی 2024 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2024ء) صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے با لا ئی اور وسطی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس میں کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجا ب میں سب سے زیادہ بارش بہاولنگر40 ملی میٹر، شیخوپورہ 16،اوکاڑہ 10،نورپور تھل 05 اور فیصل آ باد 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 57 فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 153 فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پاکستان انجینئرنگ سروسز178،ذکی فارمز 158،سید مراتب علی روڈ159،ریونیو سوسائٹی میں163،یو ایم ٹی156،سی ای آر پی آفس163،ٹھو کر نیا ز بیگ 153،آرک سٹیشن ون 157 اور نیٹ سول آفس میں ائیر کوالٹی انڈیکس164ریکارڈ کیا گیا۔