ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

بدھ 24 جولائی 2024 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے تاہم خیبرپختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم مشرقی /وسطی پنجاب، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش پنجاب میں بہاولنگر 40، شیخوپورہ 16، اوکاڑہ 10،نورپورتھل5، فیصل آباد 4، گلگت بلتستان میں گلگت2، خیبرپختونخوا میں دروش ایک ، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی،دالبندین 47، نوکنڈی46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔