
خراب موسم کے باوجود حج کے بہترین انتظامات، علما و مشائخ و سیاسی عمائدین کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان ،ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین
بہترین مہمان نوازی ،حج انتظامات پر خادم الحرمین الشریفین ، ولی عہد کے مشکور ہیں،ایک طبقے کے بے بنیاد پروپیگنڈہ کا حقیقت سے تعلق نہیں ،مولانا عبدنالغفور حیدری سعودی حکومت کی فراہم حج سہولیات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی،شرپسندی پھیلانے والے عناصر کا قلع قمع کرنا ریاست کے استحکام کیلئے ضروری ہے،صاحبزادہ شاہ اویس نورانی
بدھ 24 جولائی 2024 21:40
(جاری ہے)
جبکہ میزبان سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا فضل الرحمان خلیل تھے۔ سابق ڈپٹی چیرمین سینٹ اور ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالعفور حیدری، میزبان سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین مولنا فضل الرحمان خلیل، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال، وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ، ممتاز صحافی سلیم صافی، پیر چورہ شریف سید سعادت علی شاہ، مولانا سعید یوسف، صاحبزادہ سعید الرشید عباسی ،مولانا عتیق الرحمن شاہ کاشمیری، پروفیسر سجاد قمر، حافظ مقصود احمد، مولنا عبدالمجید ہزاروی نے خطاب کیا۔
ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدنالغفور حیدری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کا اتنے سخت موسم میں بہترین حج انتظامات کرنا قابل تحسین ہے۔اور ہم بہترین مہمان نوازی پر خادم الحرمین الشریفین ، ولی عہد اور حکومت رشیدہ کے مشکور ہیں۔ایک طبقے نے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے متولی ہونے کے بھرپور حقدار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی دوستی لازوال ہے اور رہے گی۔ سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کا محسن ہے۔ اور سعودی حکومت نے اپنے ہر عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے بہترین متولی ہیں۔پاکستان کی پوری قوم علما و مشایخ سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ پاکستان اور سعودی تعلقات کی مزید بہتری کے لیے میڈیا اور عوامی سفارت کاری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔ اور رہیں گے۔ کانفرنس میں سینٹر حافظ عبدالکریم اور صدر تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا علی محمد ابو تراب کا پیغام بھی پیش کیا گیاصاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ سعودی حکومت نے حجاج اور معتمرین کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہترین انتظامات کیے۔ سعودی حکومت نے جو سہولیات فراہم کی ہیں ان کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایک عام آدمی سے لے کر سربراہان مملکت تک کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے علمائے کرام نے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کے لیے لازوال کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عناصر شرپسندی پھیلانا چاہتے ہیں ان کو قلع قمع کیا جانا ریاست کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔ایم کیو ایم کے مصطفی کمال نے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور اس کے لیے سعودی حکومت کے انتظامات کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ اس سال سعودی حکومت کا سب سے اچھا کارنامہ مریضوں کو ایمبولینس پر حج کروانا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے روڈ مکہ کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے حجاج کو یہاں پر ہی ایمیگریشن کی سہولت فراہم کی گئی۔ پاکستان کے عوام جناب نواف بن سعید المالکی کے مشکور ہیں۔ مولانا عتیق الرحمان کاشمیری نے کہا کہ تحریک دفاع حرمین شریفین پاکستان اور سعودی تعلقات کی مضبوطی کی ترجمان ہے۔مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.