Live Updates

۔ ملک میں افراتفری شاہراہوں کے بندش ملک بھرمیں غیریقینی کے صورتحال نے تمام قوم کوپریشانی میں مبتلاکردیاہے ، جمعیت نظریاتی

ہفتہ 27 جولائی 2024 22:00

ؓکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2024ء) مرکزی جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمدمخلص مرکزی سنئیر نائب امیروبلوچستان کیامیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سرپرست مولانا اجمل قادری مولانا سیدچراغ الدین شاہ جنرل سکرٹری مفتی احمدعلی ثانی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ ملک میں افراتفری سڑکوں شاہراہوں کے بندش ملک بھرمیں غیریقینی کے صورتحال نے تمام قوم کوپریشانی میں مبتلاکردیاہے عالمی دنیا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آگ اور خون کا کھیل جاری رکھنا چاہتے ہیں 20 سال سیامریکہ کی ڈالروں کی خاطر پرویز مشرف، نواز اور زرداری نے مختلف آپریشنز سے ملک کو ہر لحاظ سے تباہ کر دیاگیا آج تک حکمران ان کی ڈالروں سے مزے اڑا رہے ہیں اور قوم بدامنی اور معاشی تباہی کی صورت میں نتائج بھگت رہی ہے آپریشنز کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہزاروں بچوں، بوڑھوں اورعورتوں کا بے دریغ قتل کیا گیا اور ان کے گھر، بازار اورسڑکیں تباہ کردی گئیں ہر بار ہر آپریشن سو فیصد ناکام ہو گیا ہے اور دہشت گردی میں فروغ کا باعث بنا ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کی آڑ میں حکمران عدم استحکام آپریشن سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں دہشت گردی واقعات حکومت آپریشن کے لئے رائے عامہ بناتی رہی ہیں حالانکہ آپریشنز نے پاکستان کے مفاد کو پورا کرنے کی بجائے پاکستان کو تباہی کے دھانے کی طرف لے گیا ہے حکمران عدم استحکام آپریشن سے ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائے جس سے ملک وملت کو شدید نقصان پہنچے آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ملک کو مضبوط ومستحکم کرنا ہے تو مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہوگا۔

(جاری ہے)

اب اس کے سواکوئی چارہ کار نہیں قبائلی علاقوں میں ہو اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اج اسلام ابادکوئٹہ سمیت عام شاھراوں کوحکومت نیبندکینٹنرزلگاکرسیل کیاہیجلسیجلوسوں دھرنوں کیخوف ملک جام ہیعام عوام ٹرنسپورٹرزپریشانیوں میں مبتلاہیانھوں نیکہاکہ اگرملک کی یہ حالت رہی تواس سیحالت صحیح نھیں مزیداپترھوگی خداراملک کیبااختیارومقتدرقوتیں سنجیدگی سیملک کیمستقبل کوبچانیکیلئیبردباری برداشت حوصلہ کی ساتھ تمام سیاسی قوتوں سیمزاکرات کاراستہ اپنائیں یہ ملک ھمارااساسہ ہیملک رئیگاھم سب رئینگیخدارانہ کریکہ ایسیکاروائیوں سیملک کونقصان پہنچیاللہ ھماراملک کی حفاظت کریں
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات