وزیر اعلی بلوچستان کے ویڑ ن کے مطابق موجود ہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے ، سعاد حسن

جمعہ 2 اگست 2024 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے کہا ہے وزیر اعلی بلوچستان کے ویڑ ن کے مطابق موجود ہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے اور سب سے زیادہ بجٹ بھی ان دو شعبوں پر خرچ ہو رہی ہے پھر بھی یہ نتائج نہ دیں تو بدقسمتی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میڈیکل کالج کے دورے پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر امین ا للہ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج میں 2018 سے کلاسز کا آ غاز ہوا کل 246 سٹوڈنٹس ہیں ان میں 46 فیمیل ہیں ٹوٹل فیکلٹی 92 ہیں اس میں 26 ڈیمانسٹریٹر ہیں ان میں ایڈہاک اور کنٹریکٹ بھی شامل ہیں کالج کا پہلا بیچ اب مختلف ہسپتالوں میں ہاو س جاب کر رہے ہیں انہوں نیکہاکہ اکیڈ میک کے حوالے سے کالج بہت بہتر ہے تاہم اس کے علاوہ بجٹ کی کمی ،ہاسٹل ، ٹرانسپورٹ ، پیک اینڈ ڈراپ اور دیگر کچھ مسائل ہیں کمشنر لورالائی ڈویژن نے کالج کا تفصیلی اور جامع ویزٹ کیا وائس پرنسپل اور ڈاکٹرز سے میٹنگ کی، مختلف لکچرز ہالز ، لائبریری ، لیبارٹری ، میل فیمیل ہاسٹل ،کیفیٹریا ، فنکشن ہال اور شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے میس میں صفائی ستھرائی ، مزید فرنیچر اور معیاری مناسب ریٹ پر کھانے کی فراہمی پر زور دیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹرز ایک اہم پیشہ سے تعلق رکھتے ہیں وہ مستقبل میں چلنجز کے بھی اپنے آ پ کو تیار رکھیں ، دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھیں۔ ان کے لئے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے بھر پور کوشش کریں گے کمشنر سے میڈیکل کالج کے طلبہ نے بھی ملاقات کی اور اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کئے جس میں میں یو پی ایس ، سکالرشپ ، ٹور اور پک اینڈ ڈراپ کے مسائل شامل تھے کمشنر نے ان کے مطالبات کو غور سے سنے اور اسی موقع پر وائس پرنسپل سے بات چیت کی ،ان کی مطالبات مان لئے اور ان پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

کمشنر لورالائی ڈویژن نے کہا کہ وہ جلد کالج کا دوبارہ ویزٹ کرے گا اور ان تمام چیزوں کا پھر سے جائزہ لے گا تاکہ مزید بہتری ائے۔ اس موقع پر اشر موومنٹ کے سید محمد اور پیر کاکڑ نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو کالج میں لگائے گئے ایک ہزار درختوں کا معائنہ کرایا جس مختلف اقسام کے درخت شامل تھے اور اشر موومنٹ کے اغراض ومقاصد سے انھیں آ گاہ کیا کمشنر ان کی اس کار خیر کو سراہا اور سے مزید جاری رکھنے کی توقع ظاہر کی۔