اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی، عمران خان
مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا، میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے،سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی جیل میں صحافیوں سے گفتگو
فیصل علوی ہفتہ 3 اگست 2024 13:22
(جاری ہے)
دریں اثناء190 ملین پاونڈز کیس میں عمران خان کے وکیل کی عدم پیشی کی وجہ سے سماعت ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح نہیں ہو سکی۔دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباسی چوہدری مصروفیت کے باعث دستیاب نہیں۔ وکیل دستیاب ہوں گے تو تفتیشی افسر پر جرح کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان کی بیٹوں سے فون پر بات کرنے سے متعلق درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے جیل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
میٹا کی آر ٹی اور دیگر روسی سرکاری میڈیا اداروں پر پابندی
-
دنیا بھر میں جمہوریت مسلسل زوال پذیر، رپورٹ
-
غزہ کو نکاسی آب و صفائی کے سنگین بحران کا سامنا، یو این ادارے
-
حکومت کے آئینی ترمیم کے مسودے سے ثابت ہوگیا کہ اصل حملہ عدلیہ کے نظام پر ہونا ہے
-
قاضی فائز عیسیٰ آپ لوگوں کو خوابوں میں آتے ہیں، وزیر قانون کے ریمارکس پر ایوان میں قہقہے
-
جس نوکری کی توسیع دوسروں کی ماؤں، بیویوں، بیٹیوں کے اغواء کے بعد ملے ایسی نوکری سے مر جانا بہتر ہے
-
190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
-
نریندر مودی کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر مسلمانوں کو مبارک باد کا پیغام
-
قاضی فائزعیسیٰ نے خود کہہ دیا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے
-
پاکپتن پولیس نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا‘ڈی پی او طارق ولایت کی خصوصی ٹیم کو شاباش
-
1997 میں ہمارے بنائے گئے ایک قانون کو سپریم کورٹ کالعدم قرار نہ دیتی تو ہم پھانسی چڑھ جاتے
-
ورلڈ اوزون پروٹیکشن ڈے پروزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.