
شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مولانا فضل الرحمن
مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی،فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہونگے، حماس کے رہنمائوں سے گفتگو
ہفتہ 3 اگست 2024 18:02

(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن نے شھدا غزہ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
مولانا فضل الرحمان کے حکم پرگذشتہ روز ملک بھر میں اسماعیل ھنیئہ کی شھادت پر اسرائیل کے خلاف بھرپور مظاہرے کئے گئے۔مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آ کے ممبران نے قومی اسمبلی ،سینیٹ ،کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں بھی پیش کی ہیں۔مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر شہید اسماعیل ہنیہ کے لئے ملک بھر کے مساجد اور مدارس میں قرآن خوانیاں بھی کی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید اسماعیل ھنیئہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔انہوںنے کہاکہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مسجد اقصی کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے،حماس رہنمائوں کے حوصلے بھت بلند تھے۔انہوںنے کہاکہ فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ جے یوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزا عطا فرمائے۔انہوںنے کہاکہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ علامہ راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی وفد میں شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
دوحہ مذاکرات کامیاب؛ پاکستان اور افغانستان کا فوری جنگ بندی پر اتفاق
-
پہلا ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا
-
دہشتگردوں کیخلاف کاروائی نہ کرنا افغان حکومت کی مجبوری ہوگی، پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
عبوری طالبان حکومت پاکستان پر حملہ کرنے والی پراکیسز کو لگام ڈالیں
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
چہرے اور پارٹیاں نہیں، فرسودہ نظام بدلنے سے ملک آگے بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمن
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.