ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،شیشہ سموکنگ ایکٹ ،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر7 ملزمان گرفتار

اتوار 4 اگست 2024 16:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ سموکنگ ایکٹ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی7 ملزمان کوگرفتارکرکے شیشہ اور سائونڈ سسٹم برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ سموکنگ ایکٹ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی07 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں احسن، معیز، فرمان، اویس، قیصر، سید معیز اور محسن شامل ہیں، ملزمان سے شیشہ اور سائونڈ سسٹم برآمدبرآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :