تھانہ چکری پولیس کی کارروائی،بھینس چوری کرنے والےدو ملزمان گرفتار

اتوار 4 اگست 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) چکری کے علاقہ میں بھینس چوری کر کے فرار ہونے والے چوروں ں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے فائرنگ کے دوران زخمی چور سمیت دو چوروں کو گرفتار کر کے چوری شدہ بھینس، زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق تین چور تھانہ چکری کے علاقہ سے بھینس چوری کر کے فرار ہو رہے تھے، چکری پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک زخمی چور سمیت دو چوروں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل خان اور شاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم بھی ہیں، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، ایک فرار چور کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے، ڈکیتوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو چوروں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر اور چکری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔