کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی مختلف کینالوں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے
پیر 5 اگست 2024 12:55
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے روہڑی کینال کا پانی بند کروا دیا ہے، پانی کی سطح کم ہونے پر شگاف پٴْر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب جیکب آباد کیعلاقے میرانپور کے قریب بیگاری کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل متاثر ہوگئی اور درجنوں دیہات زیرآب آ گئے۔
سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں بمبلی مائینر میں شگاف پڑنے سے نہری پانی چار دیہاتوں میں داخل ہوگیا، سیکڑوں ایکڑ اراضی اور کپاس کی فصل زیر آب آگئی۔کھیر تھر پھاڑی سلسلوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی ا?گئی، سیلابی ریلوں سے تحصیل جوہی کی 5 یونین کونسل متاثر جبکہ فریدہ آباد کے 65 سے زائد دیہات کا جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی صورتحال سے جوہی کے حفاظتی بند کے نو تعمیر شدہ پلوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔خیرپور میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں، شہری اور دیہی علاقے زیر آب آگئے، کھجور، کپاس سمیت دیگر فصلیں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔مزید موسم کی خبریں
-
بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ( جمعرات) کے روز پاکستان میں داخل ہوگا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
-
آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان
-
اسلام آباد اورگردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
-
سمندری طوفان کراچی سے دور ہونے لگا، سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان
-
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان
-
ملتان میں طوفانی بارش ، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، پورا شہر زیر آب آ گیا
-
ملک بھر میں یکم جولائی سی17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق
-
واسا کا لاہور میں آج ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری
-
کراچی میں 16 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.