ٹنڈومحمدخان ، ساتھ فلاحی تنظیم کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پرریلی کا انعقاد

پیر 5 اگست 2024 16:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) ساتھ فلاحی تنظیم کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الفتح چوک سے پریس کلب ٹنڈومحمدخان تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پورا علاقہ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، کشمیری بھائیوں ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا، ریلی سے خطاب کے دوران شہزاد بوزدار، پپو بلوچ، فیاض بھٹی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشت گرد آرمی نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری خود کو تنہا نا سمجھیں پاکستان کی 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔