
ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی ’’یوم استحصال کشمیر‘‘ کے موقع پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی گئیں
پیر 5 اگست 2024 22:39
(جاری ہے)
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ندیم احمدجنجوعہ، چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل اور دیگر کر رہے تھے۔
ریلی کے شرکاء نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے اور 05اگست کی آئینی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں شدیدنعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی منتخب نمائندگان، انجمن تاجران، وکلاء، صحافی، سول سوسائٹی، طلبا اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز آٹھمقام سے آزادی چوک سے ہوتی ہوئی پرانے لاری اڈے کے مقام پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے شرکاء کا بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 05اگست 2019کو ہندوستان کی جانب سے آرٹیکل 370اور 35A معطل کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور جغرافیائی ہیئت کو تبدیل کرنے کی کوشش کو ہم کشمیری مسترد کرتے ہیں اور اقوام عالم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ چیئرمین ضلع کونسل غلام مجتبیٰ مغل نے کہا کہ ہندوستان اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا،بہادر کشمیری ہندوستان کے 05 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر دنیا بالخصوص جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، عالمی دنیا کشمیریوں کے بنیادی حق’’حق خود ارادیت“ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران عبدالرشید اعوان، صدر غیر جریدہ ملازمین نیلم جاوید چوہدری،عنایت اللہ قاسمی رہنما جماعت اسلامی، راجہ افتخارڈسٹرکٹ کونسلر و صدر پرائیویٹ ٹورازم ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ کونسلر سید ثقلین فدا کاظمی، ممتاز لیگی رہنما خواجہ عبد الشکور بانڈے، ڈسٹرکٹ کونسلر لیاقت خان، بشارت احمد میر ایڈووکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن، لوکل کونسلر و سابق چیئرمین بلدیہ سید تجمل حسین و دیگر نے بھارت کی جانب سے 5اگست 2019 کی آئینی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.