اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہوں،ارشد ندیم

منگل 6 اگست 2024 22:46

اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہوں،ارشد ندیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ وہ اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، میں اور نیرج چوپڑا اچھا کھیلے، فائنل راونڈ میں اچھا رزلٹ دوں گا جبکہ بھارتی اسٹار پلیئر نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ فائنل راونڈ میں جو اچھا کھیلے گا میڈل وہی جیتے گا۔

(جاری ہے)

پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے جیولن تھرو کے فائنل راونڈ میں کوالیفائی کرنے کے بعد مکس میڈیا زون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپرا ایک اچھا دوست ہے، امید ہے ہم دونوں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کرینگے، جب مقابلہ ہوتا ہے تو ہر ایک کی اچھا پرفارم کرنے کوشش ہوتی ہے، فائنل راونڈ پر فوکس کرینگے، بہت پر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا، شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں۔

دوسری جانب انڈین اسٹار نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم نے بھی پہلی تھرو میں کوالیفا?ی کیا، میرا تمام فوکس جیولن تھرو کے فا?نل پر ہے، تمام تیاری اولمپک گیمز کیگولڈ میڈل پر ہے، اولمپک گیمز کیل?ے بھر پور محنت کی،فا?نل میں جو اچھا کھیلے گامیڈل وہی جیتے گا