امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج

بدھ 7 اگست 2024 16:42

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2024ء) عدالت نے امیر بالاج کے قتل کیس میں گرفتار احسن شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے وکلا کی بحث کے بعد فیصلہ سنا دیا۔ ملزم احسن رضا شاہ پر امیر بالاج کی مخبری کرنے کا الزام تھا۔قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا بلکہ سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی، احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج نے اس شادی پر جانا ہے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے مطابق احسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ احسن شاہ نے اس قتل کے عوض 50لاکھ روپے لیے ہیں لیکن احسن شاہ نے ایسا کچھ نہیں کیا۔واضح رہے کہ 19فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔