صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھرورارشد ندیم نے سیاسی مخالفین کو بھی ایک پیج پرکر دیا

بدھ 7 اگست 2024 20:41

صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھرورارشد ندیم نے سیاسی مخالفین کو بھی ایک ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2024ء) پاکستان کے صف اول کے ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم نے سیاسی مخالفین کو بھی ایک پیج پر کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے سیاستدانوں نے ارشد ندیم کی جیت کے لیے دعا کی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اداکار ساجد حسن، مہوش حیات اور گلوکار فاخر نے بھی ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شاہ حسین شاہ اور صدف صدیقی ارشد ندیم سے گولڈ میڈل کے لیے پُرامید ہیں۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر نادیہ خان نے بھی ارشد ندیم کی جیت کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ارشد ندیم نے اولمپکس میں 86.59 میٹر کی بیسٹ تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہو گا۔