Live Updates

اچھے دن نظر نہیں آرہے،دوڈھائی ماہ میں کچھ بھی ہو سکتا، منظور وسان

سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، خوش فہمی میں نہ رہیں‘حالات اچھے نہیں

جمعرات 8 اگست 2024 12:47

اچھے دن نظر نہیں آرہے،دوڈھائی ماہ میں کچھ بھی ہو سکتا، منظور وسان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں منظوروسان نے کہا کہ مجھے اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ، اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے جس کا نتیجہ ٹکراؤ کی شکل میں سامنے آنے کا خطرہ ہے، ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی رہنما نے پیشگوئی کی کہ سیاستدانوں کے لیے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں، سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں ان کے لیے حالات اچھے نہیں، سیاستدان ہیں تو یہ ملک ہے اگر سیاستدان نہیں تو یہ ملک بھی پھرنہیں چل سکے گا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ممکن ہے قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے اور کچھ وقت کیلئے کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں، پی ٹی آئی والے عقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں، ان کو اس حد پر نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، انہیں نیچے آنا ہی پڑیگا لہٰذا سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات