مرکزی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین

جمعہ 9 اگست 2024 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی مشکل ترین معاشی اور سیاسی تناؤ کے حالات میں باد صبا کا ایک ٹھنڈا جھونکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر میں انہیں اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرا وطن عزیز یقیناً ٹیلنٹ سے بھرپور ہے، ضرورت صرف میرٹ کے اطلاق اور کرپشن کے خاتمہ کی ہے۔