ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے آگیا، لاہور میں ڈبل ڈیکر بس پریڈ متوقع

اولمپک چیمپئن 11 اگست بروز اتوار کی دوپہر ایک بجے براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 9 اگست 2024 15:37

ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے آگیا، لاہور میں ڈبل ڈیکر بس پریڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اگست 2024ء ) تاریخ رقم کرنے اور پیرس اولمپکس 2024ء میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کل بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پیرس سے پاکستان کے لیے اپنی وطن واپسی کی پرواز سے روانہ ہوں گے۔ ارشد ندیم 11 اگست بروز اتوار دوپہر ایک بجے براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر صوبائی وزیر کھیل اور سپورٹس بورڈ کے حکام ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ارشد ندیم 11 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے استقبال کے بعد ڈبل ڈیکر بس میں لاہور شہر کا چکر لگائیں گے۔ صوبائی وزیر، سپورٹس بورڈ کے افسران اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔