لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء)
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
ارشد ندیم اکیلا لڑا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وطن واپسی پر سول اعزاز سے نوازا جائے گا ،افسوس کی بات ہے کہ قوم کو جب بھی کوئی خوشی ملتی ہے تو فسادی اور انتشاری ٹولے کو تکلیف ہونے لگ جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کے ہمراہ ڈی جی پی آر
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگست کا مہینہ پاکستانی قوم کے لیے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے لیکن اس یوم آزادی کے موقع پر جو خوشی اور مسرت
ارشد ندیم نے قوم کو دی ہے وہ ناقابل بیان ہے،یقینا
ارشد ندیم کی اس جیت سے یوم آزادی کو چار چاند لگ گئے ہیں، یہاں بہت سارے لوگ پوری ٹیم کی مدد سے جیتتے ہیں اور خود کو قومی ہیرو اور چمپئن سمجھنے لگتے ہیں۔
(جاری ہے)
ایک نام نہاد چمپئن کو قوم نے سر پر اٹھا لیا جس نے پورے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ دوسری طرف میاں چنوں سے تعلق رکھنے والا
ارشد ندیم اکیلا لڑا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ قوم جب بھی متحد ہوتی ہے یا اس کو کوئی خوشی ملتی ہے تو پتہ نہیں کیو ں فسادی اور انتشاری ٹولے کو تکلیف ہونے لگ جاتی ہے۔ وہ ہر وقت اندر سے کچھ فساد اور شرپسندی ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے خوشی کا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ یوتھ فیسٹیول کو
میاں محمد شہباز شریف نے شروع کیا جسے ایک نام نہاد کھلاڑی نے آکر بند کروا دیا۔ یوتھ فیسٹیولز سے بہت اچھے اچھے کھلاڑی
پاکستان کو ملے جن میں
ارشد ندیم بھی ایک ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ
ارشد ندیم جب ملک واپس تشریف لائیں گے تو ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز شریف نے اولپیئن نیزے باز
ارشد ندیم کے لئی10 کوڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔
ارشد ندیم کو
پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ چیف منسٹرمریم نواز نے میاں چنوں میں ایک اسپورٹ سٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے جس کو
ارشد ندیم کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں عظمی بخاری نے کہا کہ چکن کی قیمتیں کم کرنے کے لئے وزیر زراعت پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بات کر رہے ہیں جس کے نتائج جلد سامنے آ ئیں گے۔
دیگر اشیا ء کی قیمتیں کم کرنے کے لئے انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ یہ اتھارٹی ہر وقت چیزوں کو مانیٹر کرے گی۔ وزیر اعلی
پنجاب روزانہ کی بنیاد پر خود بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مانیٹر کرتی ہیں
۔وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں اور اقلیتوں کے حوالے سے آج (اتوار )
پنجاب اسمبلی کا تاریخی سیشن ہوگا۔
اقلیتوں کے دل سے خوف، ڈر اور احساس محرومی کو ختم کرنا ہمارا مشن ہے۔ اس حوالے سے
وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز کی زیر قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 11اگست کو
پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے قرار داد بھی پیش کی جائے گی اور مذہبی اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر وز یر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اس مرتبہ 11 اگست کا دن
پاکستان کی تاریخ کے حوالے بڑا اہم دن ہوگا کیونکہ
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کا عالمی دن
پنجاب اسمبلی میں منایا جا رہا ہے۔ 11 اگست 1947 کو قائد اعظم
محمد علی جناح نے واضح کردیا تھا کہ آپ اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔ آج
پنجاب حکومت اسی قول کو سچ کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ
مریم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مریم آباد میں جاکر
مسیحی برادری میں گرانٹ تقسیم کی جبکہ بیساکھی کے موقع پر اپنے ہاتھ سے فصل کی کٹائی کرکے تہوار کی ابتداء کی اور سکھ میرج ایکٹ کے رولز بناکر تاریخ رقم کی گئی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مینارٹی ڈیویلپمنٹ فنڈ میں اضافہ کیا گیا اور گرانٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا جا چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اپوزیشن فتنا فساد کی بجائے تعمیراتی کام میں حصہ لے اور اسے اقلیتوں کے قومی دن پر ان کے ساتھ کھرا ہونا چاہئے۔