پنجاب بھر میں 1243 ٹریفک حادثات میں 07 افراد جاں بحق، 1354 زخمی

ہفتہ 10 اگست 2024 19:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1243ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں573افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔781معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں702ڈرائیوز،48کم عمرڈرائیور، 496مسافراور163پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ263ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت288متاثرین کے ساتھ پہلی فیصل آباد 86حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان71حادثات میں76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1361متاثرین میں 1095مرد اور266خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں263افراد کی اوسط عمر18سال سے کم719افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ351زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1143موٹرسائیکلز،49آٹورکشے،111کاریں،22وین08مسافر بسیں،21ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔