لاڑکانہ شجرکاری مہم چلانے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کو سرسبز بنانے کی مہم کا آغاز

ہفتہ 10 اگست 2024 21:43

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2024ء) لاڑکانہ شجرکاری مہم چلانے والی سماجی تنظیم گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک کو سرسبز بنانے اور موسمیاتی اثرات سے محفوظ کرنے کے لئے سرسبز پاکستان ہفتہ شجرکاری کے سلسلے میں طالبات میں شجرکاری کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے بیگم نصرت بھٹو گرلز کالج لاڑکانہ میں شجرکاری تقریب منعقد کی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی، ڈی ایف او فاریسٹ ارشد حیدر کماریو اور کالج کی پرنسپل ثمینہ ناز ابڑو نے کہا کہ شجرکاری دؤر حاضر کی ضرورت ہے موسمیاتی اثرات ماحولیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پہ شجرکاری ایمرجنسی نافذ کرکہ شجرکاری کی جائے اور گرین بیلٹ اربن فاریسٹ کا قیام عمل میں لایہ جائے تاکہ ملک سرسبز اور ماحولیاتی اثرات سے محفوظ ہوسکے، اس موقع پر شجرکاری خدمات پر تنظیم کے بانی ذوالفقار مگسی کی جانب سے ڈی ایف او فاریسٹ ارشد حیدرکماریو اور کالج کی پرنسپل ثمینہ ناز ابڑو کو گرین ہیرو ایوارڈ دیا گیا اور کالج کے لان میں ماحول دوست پودوں کی شجرکاری کی گئی۔