پاکستان پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کے مسائل حل کرسکتی ہے، نیئر حسین بخاری

پیر 12 اگست 2024 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے تنظیمی عہدیداروں نے مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری سے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں تنظیمی امور اور سیاسی صوت حال پر گفتگو ہوئی،بلوچستان کے نمائندوں نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ایک لائحہ عمل واضح کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ قوت ہے جو پوری پاکستان کی سلامتی یکجہتی اور جمہوری نظام تسلسل کی ضامن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم اور مضبوط کیا جانا ضروری ہے،یہ وقت کی ضرورت ہے کہ بلوچستان کے حقوق بلوچستان کو ملیں اور بلوچستان والوں کا فرض ہے کہ وہ فیڈریشن کی مضبوطی کے لیے اپنی توانائیوں کو صرف کریں،مرکزی سیکرٹری جنرل نے پارٹی نمائندگان کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مضبوط پاکستان پیپلز پارٹی ترقی یافتہ بلوچستان کی ضمانت ہے، بلوچستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر سے بھی پارٹی کے تنظیمی امورپر مشاورت کی اور سید سبط الحیدر بخاری کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ،۔سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور چیرمین۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اتحادی صوبائی حکومت صوبے کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔