آئندہ 24 گھنٹوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکارالرٹ رہیں ،محمد سرور چوہدری

ہفتہ 17 اگست 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2024ء ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ،چئیرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ محمد سرور چوہدری نے کہا کہ اس ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر بارشوں کے باعث قریبی ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور اس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے بھی بہت سے علاقے زیر آب ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے علاقے استور کے دیہات روبیل ،فینہ ،بولن سمیت متعدد گاؤں زیر آب ہیں اور وہاں کے مقامی ذمہ داران نے اشیائ خوردو نوش کے حوالے سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔اس کے علاوہ ہمارے ہمسائے ملک کی طرف سے 2 لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی چھوڑنے جانے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے کئی اضلاع زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری ریسکیو اینڈ واٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں اور رضا کار اس حوالے الرٹ ہیں اور اس حوالے سے گذشتہ ماہ بہاولپور ،میرپور ،ساہیوال ،جہلم ،گجرات سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب سے ممکنہ بچاؤ کے لیے موک ایکسرسائز کا بھی انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مرکزی مسلم لیگ کے تمام ضلعی ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے رضاکاروں کو الرٹ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم قوم اور ملک خدمت کرسکیں اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضروری بنیادی چیزیں ،اشیائ خوردونوش ،عارضی خیمہ جات بھی تیار رکھیں۔