لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان

پیر 19 اگست 2024 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں بعض مقا مات پر تیز ہواں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم مر طوب رہے گا۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس سے صو با ئی دارالحکو مت میں مو سم خو شگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت اور آلودگی میں نما یاں کمی واقع ہو ئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گر م مر طوب رہا۔

گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش لاہورایئر پورٹ پر62 ملی میٹر ،شیخو پورہ 10، سرگودھا 07، بہاولپورسٹی04 جبکہ خانپور اور رحیم یار خان میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25جبکہ زیادہ سے زیادہ32سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 79فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا ،ریونیو سوسائٹی میں84، یو ایم ٹی77،فیز ایٹ ایوی گرین79،پاکستان انجینئرنگ سروسز 94،سی ای آر پی آفس 88،عسکری ٹین 91،نٹسول لا ہور 102 اور نٹسول لاہور ٹو میں151 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔