ایئرپورٹس پر انتظامی مسائل کی وجہ سے 18 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

بدھ 21 اگست 2024 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2024ء) لاہور سمیت ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر انتظامی مسائل کی وجہ سے 18پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار رہیں ۔ ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث کراچی سے لاہور کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 6312,6313اور نجی ایئر لائن کی پروازیں پی ایف 141، 142منسوخ کی گئی ہیں۔کراچی سے گوادر کی پی آئی اے کی 2پروازیں جبکہ اسلام آباد کی 2پروازیں ای آر 502، 503منسوخ کر دی گئیں۔

بغداد سے کراچی کی 2پی آئی اے پروازیں 1433، 1434اور کراچی سے پی آئی اے کی جدہ کے لیے پرواز پی کے 831 بھی منسوخ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور سے کویت ایئر ویز کی کویت سٹی کے لیے 2پروازیں کے یو 203، 204اور جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759منسوخ کی گئی ۔اس کے علاوہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں ای آر 540، 541اور نجی ایئر لائن کی دبئی کے لیے پروازیں ای آر 701، 702 بھی منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے جدہ کی نجی ایئر کی پرواز پی اے 170کی روانگی میں 6گھنٹے اور جدہ کی پرواز پی ایف 714میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔کراچی سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کی روانگی 6گھنٹے تاخیر ،ملتان کی پرواز پی کے 330کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔