خیبر پختونخوا میں موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 21 اگست 2024 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہے گا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، چترال ، دیر ،سوات ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستا ن ، بٹگرام ، تورغر،مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، کوہاٹ ، کرک، ہنگو ، اورکزئی ، لکی مروت ، بنوں ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، موسلا دھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، تیز ہواں اور آندھی کے باعث کمزورانفراسٹرکچرکو نقصان پہنچ سکتاہے،تمام متعلقہ اداروں کے اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، گذشتہ روز پشاور ، ایبٹ آباد ، سوات ، دیر میں بارش ہوئی تیمر گرہ میں 47، مالم جبہ میں 28، کاکول میں 15،پشاور میں 5، دیر میں 7، سید وشریف میں 3ملی میٹر بارش ہوئی پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر کا زیادہ سے زیاد ہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 16 ، کالام میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔