Live Updates

- مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اہم قانون سازی کے حوالے سے بھی ہوسکتی ہے،علی محمد خان

زرداری صاحب اگر درست جمہوریت کیلئے بات کرتے ہیں تو ٹھیک ہے، میرا نہیں خیال کہ ہمیں انکار کرنا چاہئے، رہنما پی ٹی آئی

اتوار 25 اگست 2024 21:10

5 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2024ء) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اہم قانون سازی کے حوالے سے بھی ہوسکتی ہے، اس کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ علی محمد خان نے کہا کہ زرداری صاحب ہمارے دشمن نہیں ہیں، ان سے سیاسی اختلاف ہے اور شدید ترین ہے، لیکن اگر وہ پاکستان کیلئے یا موجودہ معاملات کے حل کیلئے ملاقات کرتے ہیں، زرداری صاحب اگر درست جمہوریت کیلئے بات کرتے ہیں تو ٹھیک ہے، میرا نہیں خیال کہ ہمیں انکار کرنا چاہئے، میں خود عمران خان سے بات کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات