گوادر ، مضر صحت گٹکا اور ماوا تیار کرنے والی فیکٹری چھاپہ

بدھ 28 اگست 2024 21:04

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی خصوصی ہدایات پر، عوامی شکایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے بخشی کالونی میں مضر صحت گٹکا اور ماوا تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر پولیس کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارا کارروائی کے دوران فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور وہاں موجود ماوا اور گٹکا کو ضبط کر لیا گیا، تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر میر جواد احمد زہری نے شہر کے سماجی و سیاسی کارکنوں اور کونسلرز سے پرزور اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی علاقے میں غیر قانونی طور پر گٹکا اور ماوا تیار کیا جا رہا ہو، تو فورا اسسٹنٹ کمشنر گوادر کو مطلع کریں۔

متعلقہ عنوان :