کراچی ،24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا امکان

جمعرات 29 اگست 2024 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2024ء) کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ? موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، سسٹم رن آف کچھ اور اس سے ملحقہ علاقے پر موجود ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مون سون سسٹم کی رفتار بہت سست رہی ہے، سسٹم مغرب اور جنوب مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے، آج رات یا کل صبح تک شمال مشرقی بحیرہ? عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ? موسمیات کا کہنا ہے کہ سازگار موسمی حالات پر سائیکلونک اسٹارم بن سکتا ہے، سسٹم آئندہ دو دن میں کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز بارش کا باعث بن سکتا ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ? حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ? حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہرِ قائد میں شمال مغرب سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔#

متعلقہ عنوان :