غلام بلورنے سیاست چھوڑدی ، پشاورسے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ

جمعرات 29 اگست 2024 21:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2024ء) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این پی سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاستدان نے انتخابات میں مسلسل شکستوں اور پارٹی میں قیادت کی تبدیلوں سے پیدا شدہ صورت حال سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ شاید میں کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتا اسی لیے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور اور میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کر دیا گیا، اب اسلام آباد منتقل ہو کر وہاں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔