Live Updates

آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا

حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پہلے ہی کام کررہی ہے، سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کی بجائے عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔وفاقی کوآرڈینیٹررانا احسان افضل خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 ستمبر 2024 20:50

آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر 2024ء) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹررانا احسان افضل خان نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا،حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پہلے ہی کام کررہی ہے،سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کی بجائے عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، ہم ان کی لیڈرشپ سے ہر معاملے پر رابطے میں ہیں، حکومت کا مئوقف ہے کہ ہم یوٹیلیٹی دکانیں نہیں چلانی، حکومت کو کاروبار سے باہر نکلنا ہے، بہتر طریقہ براہ راست سبسڈی دی جائے۔

ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کو مسئلہ سمجھا رہے ہیں۔حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پہلے ہی کام کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف خود ان چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا، سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کی بجائے عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مئوقف ایبسولوٹلی ناٹ تھا، لیکن پھر لابیز ہائر کی گئیں، اب ہر ملک کا دروزہ کھٹکھٹا رہے ہیں کہ عمران خان کو جیل سے باہر نکالا جائے۔

دوسری جانب سابق وزیر دانیال عزیز نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک اوورسیز پاکستانی نے لندن کے میئر کا الیکشن لڑنا تھا،اس وقت بھی پاکستان نے دنیا میں مقام حاصل کرنا تھا، لیکن عمران خان اس وقت اپنے سابق سالے کا الیکشن لڑ رہے تھے، اس وقت بھی عمران خان کو یاد دلایا جاتا کہ وہ پاکستان کی ساکھ کو مجروح نہ ہونے دیتے، عمران خان برطانیہ میں سسرالیوں کا آکسفورڈ یونیورسٹی، ہاورڈ یونیورسٹی ، یا امریکی یونیورسیٹیوں میں بڑا اثر رسوخ ہے،ان یونیورسٹیوں میں غزہ کی حمایت میں جتنے طلباء نے بھی احتجاج کیا تو وہاں پر چانسلرز کو استعفے دینے پڑے،اس لابی کا بڑا پریشر ہے، جس سے عمرا ن خان کے سسرالیوں سے بھی تعلق ہے۔

اسرائیلی لابی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن کیلئے سپورٹ کررہی ہے۔غزہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی خاموشی تکلیف دہ بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر ولید اقبال نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان پر کسی کیس میں سز ا نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات