Live Updates

ایسا کونسا ایٹم بم پھٹا کہ 3 سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے چلی گئی اور تباہ ہو گئی؟

قومیں تباہ کرنے کیلئے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی، اداروں پر کرپٹ، نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہو جائیگی، کرکٹ ٹیکنیکل کھیل ، اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دیے : سابق کپتان عمران خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 ستمبر 2024 17:58

ایسا کونسا ایٹم بم پھٹا کہ 3 سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے چلی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر 2024ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی ذلت آمیز شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 71 سالہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ تین سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے اور تباہ ہو گئی۔

عمران خان نے کہا کہ “قوموں کو تباہ کرنے کیلئے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی، اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دیے جائیں تو قوم تباہ ہو جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی اس سے بری اور شکست کیا ہوگی، ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ تین سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے نیچے چلی گئی اور تباہ ہو گئی، کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے ، اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دیے، بتایا جائے کہ محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے ؟ ۔

(جاری ہے)

1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر کا مزید کہنا تھا کہ اب بڑے صاحب نے اپنا چیئرمین پی سی بی رکھ لیا ،یہ کرپٹ اور فراڈیا ہے، اس نے الیکشن کا فراڈ کیا، گندم فراڈ کیا، اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے اپوائنٹ کیا، اس نے کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا ہے-“                                                                                                        
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات