مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا،سردارعتیق احمد خان

ہم شہداء کے ادھورے مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کیلئے جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں بھارتی قبضے ، ظلم و دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، سابق وزیراعظم

بدھ 4 ستمبر 2024 21:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ شہداء کی قربا نیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا ہم شہداء کے ادھورے مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کیلئے جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں، بھارتی قبضے اور ظلم و دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، مقبوضہ کشمیر برسوں سے ہندوقابض افواج کے ہاتھوں لہورنگ ہے، بے پناہ ظلم و ستم کے باوجود وہاں کا بچہ بچہ بھارت سے آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے دورے مظفرآباد کے دوران مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بند کروایا جائے اور کشمیریوں کیساتھ اقوام متحدہ نے رائے شماری کا جو حق دینے کا وعدہ کیا ہے، اسے پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسلم کانفرنس مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک اپنی جہد و جہدجاری رکھے گی۔