اخترمینگل بلوچستان میں پاکستان کی آواز ،استعفیٰ افسوس ناک، شبیب اللہ خان

انہیں اپنا استعفیٰ واپس لیکر بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد اورکوششیں جاری رکھنی چاہیں،انصب رضا فاطمی

جمعرات 5 ستمبر 2024 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2024ء) پاکستان نیشنل فرنٹ(پی این ایف)رہنمائوں اورہوریزون وہیکل پاکستان کے منیجنگ پارٹنر شبیب اللہ خان انصب رضافاطمی نویداختر اور ہم پاکستان کے سی ای او آصف رفیق ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سندھ کے محبوب نوناری ڈاکٹر طوبی شفق سمیت دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہے کہ پی این ایف ایم کیوایم (پاکستان)کے کراچی کے حوالے سے موقف کی تائید کرتی ہے کیونکہ کراچی کیپٹل سٹی ہے ملک کا اہم ترین شہر بھی ہے اور ملک و معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا کراچی کے مسائل کا حل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اولین ترجیح ہوناچاہیے۔

دریں اثنا پی این ایف کے رہنماں نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیاجائے پاکستان آزاد وخودمختار ریاست ہیبلوچستان پاکستان کے صوبے کی حیثیت سے ہمیشہ قائم ودائم رہے گا۔

(جاری ہے)

پی این ایف سمجھتی ہے کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے معصوم لوگوں کا قتل کوئی نظریہ نہیں بلکہ جہالت ہے دہشت گرددوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔دریں اثنا ان رہنماں نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے مطالبہ کیاہے کہ موجودہ حالات کودیکھتے ہوئے وہ اپنا استعفی واپس لیں اور پارلیمنٹ میں بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کریں اس وقت بلوچستان کے عوام کو ان کی ضرورت ہے وہ ملک اور صوبے سے مخلص شخصیت ہیں ایسے لوگوں کو ناراض نہیں کرناچاہیے۔

ہم سمجھتے ہیں اختر مینگل صاحب استعفی واپس لیکر قومی صوبائی سطح پر بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔