پاکستان پیپلزپارٹی سے بلوچستان کے عوام نے جو امیدیں وابستہ کررکھی ہیں ، میر اعجاز حسین جکھرانی

جمعہ 6 ستمبر 2024 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماں سینٹر نیر بخاری اور میر اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی سے بلوچستان کے عوام نے جو امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اس پر پورا اترنے کے لئے سربراہ صوبائی حکومت سے لیکر عام کارکن کو محنت کرنی ہے بلوچستان کے عوام کے دکھوں کا مدوا کریں گے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز ، اطلاعات و فنانس سیکرٹریز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بلوچستان کے تنظیمی امور کے لئے بنائی گئی دو رکنی کمیٹی نے جمعرات اور جمعہ 5 تا 6 ستمبر کو کوئٹہ کا دورہ کیا اور تنظیمی عہدیداروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اس موقع پر پارٹی کی تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی اور بلوچستان پارٹی رہنماں سے تجاویز لیں، کمیٹی اراکین نے پارٹی کے زیلی ونگز پیپلز لائرز فورم، اقلیتی ونگ، شعبہ خواتین، یوتھ ونگ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ودیگر سے بھی ملاقاتیں کی اور انکے تجاویز سنیں، کمیٹی اراکین نے تنظیمی امور پر مشتمل جامع رپورٹ تشکیل دی جو چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے سید نئیر حسین بخاری اور اعجاز جھکرانی نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کی تقرری یا ان کو ہٹانے کا اختیار پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے چئیرمین کی منظوری کے بغیر کسی بھی عہدیدار کے خلاف کوئی بھی کارروائی غیر موثر ہوگی انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پارٹی کارکنان صوبے بھر میں پارٹی کی فعالیت کے لئے جدوجہد تیز کریں اور پارٹی کو مضبوط کریں ، انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداران و کارکنان صوبے Cبھر میں یونین کونسل کی سطح پر فعال تنظیم سازی کے لیے اپنا کردار ادا کریں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان پارٹی کا سرمایہ اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طاقت ہیں مرکزی رہنماں نے یقین دلایا کہ پارٹی کارکنان کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا اور ان کے جائز مسائل بتدریج حل کئے جائیں گے۔