سلمان خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ بگ باس 18 کے سیٹ پر پہنچ گئے

ہفتہ 7 ستمبر 2024 20:14

سلمان خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ بگ باس 18 کے سیٹ پر پہنچ گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ ہی بگ باس 18 کے سیٹ پر پہنچ گئے۔دبنگ خان انڈسٹری میں اپنی کمٹمنٹ کے لیے جانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زخمی ہونے کے باوجود وہ بگ باس 18 کی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئے۔دوسری جانب ان کی فلم سکندر کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران چند روز قبل ان کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر بگ باس 18 کے سیٹ پر سپراسٹار نے تصدیق کی کہ وہ زخمی ہوگئے تھے اور ان کی دو پسلیاں ٹوٹی ہیں۔

(جاری ہے)

بگ باس کے سیٹ پر کام ختم کرنے پر سیاہ سوٹ پہنے ہوئے سلمان خان جب اپنی کار کی طرف بڑھے تو انہوں نے اپنی طرف لپکتے ہوئے فوٹوگرافرز کو دیکھ کر کہا کہ دو پسلیاں ٹوٹی ہیں، آرام سے،یہ جان کر وہاں موجود سب لوگ حیران رہ گئے کہ دبنگ خان ٹوٹی ہوئی پسلیوں کے ساتھ بگ باس کی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔سلمان خان ان دنوں اپنی اگلی فلم سکندر کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھی مصروف ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر اے ار مروگاڈوس ہیں جبکہ کاسٹ میں رشمیکا مندانا اور سنیل شیٹی بھی شامل ہیں۔ سکندر آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔