Live Updates

روپے کی قدر مستحکم ہونے سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے

اخراجات کوکم کرکے اورریونیو بڑھاکر معیشت کو بہتر کیا جاسکتا ہے، ملک کو نجی شعبے کو لیڈ کرنا ہے، بزنس کرنا حکومت کا کام نہیں ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 ستمبر 2024 20:52

روپے کی قدر مستحکم ہونے سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر 2024ء) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہونے سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔ انہوں نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اخراجات کم کرکے ریونیو بڑھانے سے معیشت بہتر کی جاسکتی ہے، آئی ٹی کا بجٹ بڑھایا ہے، کرنسی مستحکم ہے اور افراط زر سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، برآمدات بڑھی ہیں، میکروکنامک کا استحکام معیشت کی بنیاد ہے جس پر گروتھ کو آگے لے جاسکتے ہیں۔

مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے۔روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔ حکومت کو مالیاتی نظم وضبط دکھانا ہوتا ہے۔ ملک کو نجی شعبے کو لیڈ کرنا ہے، حکومت کا کام نہیں کہ بزنس کرے۔نیوز ایجنسی کے مطابق ایوان بالامیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ٹیکسیشن اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں اور حکومتی اداروں کی نجکاری کی جائے تو ہمیں مستقبل میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو ایوان بالا میں تحاریک کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاکہ اس ایوان کو ملک کی معاشی کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی طور پر اگاہ کرونگا انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں دو ماہ کیلئے درآمدات کے ذخائر موجود ہیں ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ میکرو معاشی استحکام کے حوالے سے باتیںہوتی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو معاشی ڈسپلن بڑھانا ہوگا جب ہمارے خرچے کم ہونگے تو مسائل کم ہونگے۔

نجی شعبے میں صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ٹی کا بجٹ بڑھایا ہے تاکہ اس شعبے کو ترقی دی جاسکے اسی طرح زرعی شعبے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ اس سے بہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن سے ایف بی آر کا نظام شفاف ہوگا اور اس میں انسانی مداخلت کم سے کم ہوجائے گی جس سے ٹیکس ادا کرنے والے کا سسٹم پر اعتماد بڑھے گا۔

اس ملک میں 24کروڑ لوگوں کو جواب دہ ہیں مگر یہ نہیں کہنا ہے کہ ہم ٹیکس نہیں دیں گے اس طرح یہ ملک نہیں چل سکتا ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکس کے نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات