یہ جلسہ پی ٹی آئی نے بغیر خان کے کیا اور تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود کیا
ن لیگ اور پی پی پی تو اقتدار میں ہیں۔ کیا ن لیگ بغیر کسی شریف اور پی پی پی بغیر کسی بٹھو کے اس جلسے کی آدھی تعداد بھی اکٹھی کر سکتی ہیں؟ تحریک انصاف کے جلسے پر جبران ناصر کا حکمران جماعتوں کو چیلنج
محمد علی
پیر 9 ستمبر 2024
23:24
(جاری ہے)
کوئی اور دے نا دے عوام اپنے ووٹ کو عزت دینا جانتے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے 3 رہنماوں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماوں کی گرفتاری کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد پولیس نے تحریک اںصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔ بیرسٹر گوہر اسلام آباد پولیس کی موجودگی کی اطلاع پر خود گرفتاری دینے کیلئے پارلیمنٹ سے باہر آئے۔ اس سے قبل ایم این اے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاوس کی عمارت سے باہر آنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا، اس دوران گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے شیر افضل مروت کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ شیر افضل مروت کے بعد شعیب شاہین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں رہنماوں کو گرفتاری کے بعد تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون کو سیل کر دیا ہے۔ اسلام آباد جلسے میں معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر عمر ایوب خان اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے 10 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے
-
اٹارنی جنرل کے بھائی کے گھر غلط چھاپہ، آئی جی پنجاب نے ایس پی کینٹ کو عہدے سے ہٹا دیا
-
پاکستان میں چیک پوسٹ پر حملہ: نو پولیس اہلکار ہلاک، 28 زخمی
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے گوجرانوالہ سمال چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین
-
یورپ کے لیے انسانی سمگلنگ میں 47 فیصد کمی آئی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر تبادلۂ خیال
-
ٹریبونل درخواست سے ہٹ کر ازخود احکامات جاری نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
-
ہنگو میں دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید، 28 زخمی
-
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق
-
پاکستان کیلئے بڑا معاشی ریلیف، سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر قرض دوبارہ رول اوور کردیا
-
بلاول بھٹو کا میرپور ڈویژن میں 4 کی بجائے 8 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.