Live Updates

اڈیالہ جیل جانے سے متعلق علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام نہیں لیا

خواجہ آصف بتادیں کہ یہ اپنا والد یا باپ کس کو سمجھ رہے؟ عمران خان کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہےگی، ہمارے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لاہو رمیں بھی جلسہ کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 ستمبر 2024 22:12

اڈیالہ جیل جانے سے متعلق علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام نہیں لیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2024ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل جانے کیلئے علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام نہیں لیا، خواجہ آصف بتادیں کہ یہ اپنا والد یا باپ کس کو سمجھ رہے؟ عمران خان کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ہمارے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لاہو رمیں بھی جلسہ کریں گے۔

انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میٹنگ ہورہی تھی کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ نقاب پوش لوگ چار ویگوڈالے میں آئے ،بجلی بند کردی گئی، یہ ویگوڈالے انٹیلی جنس کے لوگ استعمال کرتے ہیں، وہ کسی قانون کو فالو نہیں کرتے، پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، ان کو اٹھا کر لے گئے، تین بوگس ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، دو ایف آئی آرز میں میرا نام بھی ڈالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک درخواست ہوتی ہے جس میں ملک امتیاز جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ جوائن کرلی تھی ،میرے ساتھ اس کا نام بھی ڈالا گیا، جس سب انسپکٹر یا محرر نے درخواست لکھوائی پتا علم غیب ہے، ایف آئی آر میں ملک امتیاز کا نام بھی ڈالا گیا ہے، جو کہ 6ماہ قبل فوت ہوچکے ہیں، ان کو بھی نہیں بخشا گیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام نہیں لیا،خواجہ آصف بتادیں کہ یہ اپنا والد یا باپ کس کو سمجھ رہے، اس کی تشریح کردیں؟ عمران خان کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، یہ بھی اپنی آزمائش کرلیں۔

اسپیکر کو میسج کیا کہ یہ لوگ انٹیلی جنس کے آپریٹر تھے، یہ لوگ 47رجیم کے لوگوں کو گھسیٹ کر باہر نکالیں گے پھر آپ لوگوں کو پتا چلا گیا۔ہمارے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لاہو رمیں بھی جلسہ کریں گے۔ہماری ملک گیر احتجاج کی تحریک جاری رہے گی۔عمران خان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا ٹاسک محمود خان اچکزئی کو دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت صرف وزیراعلیٰ گنڈاپور کرسکیں گے، بطور وزیراعلیٰ علی امین کو صوبائی معاملات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا پڑتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات