عالمگیر خان کی فارم 45 کی فراہمی سے متعلق درخواست ،سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی

بدھ 11 ستمبر 2024 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار عالمگیر خان کی فارم 45 کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر درخواستگزار اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ لا آفیسر الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے این اے 236 کا فارم 45 بھی اپلوڈ کیا جاچکا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریری بیان کی نقول درخواست گزار کو بھی فراہم کردی جائیں۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ ہمیں الیکشن پٹیشن فائل کرنی ہے تاحال فورم 45 نہیں ملا ہے۔ فارم 45 کے نتائج کے مطابق درخواست گزار کو سب سے زیادہ ایک لاکھ ووٹ ملے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار حسان صابر کو کامیاب قرار دیدیا۔ این اے 236 کا تاحال فورم 45 اپ لوڈ نہیں کیا گیا ہے۔ فارم 45 اور 47 سمیت این اے 236 کا کوئی فارم الیکشن کمیشن نے اپ لوڈ نہیں کیا ہے۔