میجر عزیز بھٹی شہید کی ملکی دفاع کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ فخر سے یاد کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:13

میجر عزیز بھٹی شہید کی ملکی دفاع کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ فخر سے یاد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں میجر عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہداء وطن کو عقیدت بھرا سلام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے میجر عزیز بھٹی شہیدکے 59ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور ہمیں اپنے شہیدوں کی جرأت و بہادری پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید قوم کی جرات و بہادری کا نشان ہے۔انہوں نے 1965 کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا،بھارت کے لاہور پر قبضہ کرنے کا خواب میجر عزیز بھٹی نے چکنہ چور کر دیا تھا،میجر عزیز بھٹی شہید کی ملکی دفاع کیلئے عظیم قربانی کو ہمیشہ فخر سے یاد کیا جائے گا۔