وزیراعلی سندھ کی این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد

مخدوم طاہر رشید کی کامیابی پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت پر پنجاب کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،بلاول بھٹو اور جیالوں کو مبارکباد دیتا ہوں،مراد علی شاہ

جمعہ 13 ستمبر 2024 15:11

وزیراعلی سندھ کی این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2024ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیابی پر مبارکبادپیش کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ مخدوم طاہر رشید کی کامیابی پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت پر پنجاب کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، جنوبی پنجاب کے عہدیداران اور جیالوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں