بورے والا، عیسی ٰخیلوی میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کے ورثاء کو حکومت کی طرف سے امدادی چیک تقسیم

ہفتہ 14 ستمبر 2024 17:50

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2024ء) بلوچستان عیسیٰ خیل میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے دو نوجوانوں کے ورثاء کو حکومت کی طرف سے 10,10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دے دئیے گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد نے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر کے ہمراہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقہ عیسی ٰخیل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بورے والا کے محنت کش نوجوان شہباز بھٹی سکنہ گئو شالہ اور قدیر اسلم سکنہ 146/ای بی کے گھروں میں جاکر پنجاب حکومت کی طرف سے 10,10لاکھ روپے کی امدادی رقوم کے چیک انکے ورثاء کے حوالے کردئیے ۔\378