گورنر پنجاب کی ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ہفتہ 14 ستمبر 2024 22:30

گورنر پنجاب کی ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2024ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے بلال چوہدری کو صدر، ذوالقرنین رانا کو سیکرٹری جنرل ،حسن حفیظ کو سینئر نائب صدر اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صحت کے معاملات میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔